-
Site Announcements
-
Tamam Friendzpoint Family Members ko Admin Team ki Taraf se Eid Bohat Bohat Mubarik Hoon
آپ سب کو عيد مبارک، اللہ تعالی اس مبارک موقع پر ہمارے گناہ معاف فرمائے اور ہميں اتفاق و اتحاد و امن سے جينے کی توفيق عطا فرمائے آمينatankwaadi
Staff Team
- پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
Moderators: atankwaadi, Umeed
8 posts
• Page 1 of 1
- پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
پاکستان کی ایک نجی فضائی کمپنی ایئر بلو کا ایک مسافر بردار طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شمال میں مارگلہ پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
یہ جہاز نجی جہاز ائر بلیو کمپنی کا تھا۔ اس میں ایک سو چھیالیس مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ اہلکار سوار تھے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کے علاوہ آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے اور حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پانچ زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے اور امدادی کارکن کارروائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ائر کنٹرول ٹاور کو کوئی ایمرجنسی پیغام موصول نہیں ہوا۔ اس حادثے کے اسباب کا حتمی علم جہاز کے بلیک باکس کے ملنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔‘
وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ طیارے کو کہوٹہ کی بجائے مری روڈ کی جانب سے اترنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس دوران چکر لگاتے ہوئے طیارہ دو ہزار چھ سو فٹ کی اونچائی تک آگیا لیکن اس کے بعد دوبارہ تین ہزار فٹ تک چلا گیا۔ ’یہ اچانک اوپر اٹھنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر جگہ جگہ آگ اور دھواں بھی اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور فوجی ہیلی کاپٹر بھی پہاڑوں کے اردگرد اڑتے نظر آ رہے ہیں۔
ائر بلیو کا یہ جہاز کراچی سے صبح سات بج کر پینتالیس منٹ پر روانہ ہوا۔
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ائر بلیو کے جنرل منیجر مارکیٹنگ راحیل احمد نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بالکل سالم اور پرواز کے لیے فٹ تھا۔ جہاز میں کسی قسم کی فنی خرابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایک سو باون لوگ سوار تھے جن میں عملے کے چھ لوگ بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں دو کمسن بچے بھی سوار تھے جن کی عمریں تین سال کے اندر ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار جہاز ائر بس تین سو اکیس ہے۔ اور ائر بلو کے پاس چھ ائر بس طیارے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نجی فضائی کمپنی ائر بلو جون دو ہزار چار سے کام کر رہی ہے اور اس نجی کمپنی کے طیارے سے پہلی مرتبہ حادثہ پیش آیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ صبح انہوں نے ایک مسافر طیارے کو انتہائی نیچی پرواز کرتے دیکھا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح بھی شہر پر کافی نیچے بادل منڈلا رہے ہیں۔
اسلام آباد کا بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈہ شہر کے جنوب میں واقع ہے۔ اور سیکٹر ایف سیون اور سکس پر سے پروازیں نہیں گزرتیں۔ یہ علاقے اہم سرکاری عمارات کے قریب بھی واقع ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹر اور ایک انفنٹری بٹالین کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
جائے حادثہ
مارگلہ پہاڑیوں پر موجود ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ پہاڑی کے چوٹی سے تھوڑا نیچے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے اور سفید سفید ٹکڑے بھی نظر آ رہے ہیں۔
سول ڈیفنس، فوج، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 کے اہلکار امدادی کاموں کے لیے روانہ ہیں۔
فائر بریگیڈ اور ایمبولینس مارگلہ پہاڑی کی سڑک پر موجود ہیں۔ امدادی کارکن کچے راستے سے جہاز تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں سڑک نہیں جاتی۔
اسلام آباد کے ڈی آئی جی بنیامن جو امدادی کاموں کے انچارج ہیں کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں مشکل اس لیے ہو رہی ہے کہ ملبے میں آگ لگی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی کام کے لیے راستہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اعضا اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور بیگوں میں ڈالے جا رہے ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جہاز کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں اور ملبے میں آگ لگی ہوئی ہے اور امدادی کام نہایت غیر منظم طریقے سے جاری ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینکا جائے تاکہ ملبے میں لگی آگ بجھے تو مزید امدادی کارروائی ہو سکے۔

atankwaadi - Staff Team

- Top Poster

- Helper

- National Flag:

- Posts: 21024
- Joined: February 11th, 2010, 5:53 pm
- Location: U. A. E
- Thanks: 3448
- Thanked: 1052 times in 950 posts
- Images: 0
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Male
- Reputation point: 404

Re: - پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
Inna Lilla He Wa Inna Ilehe Rajioon
Its a mourning day for pakistan why does this country have to face so much just pray to God to have mercy on us my heart goes out to all people who have lossed their loved one allah protect every mankind on this universe

Sometimes people are nothing, you make them something and when they become something, they feel that you are nothing.
Even though you may want to move forward in your life, you may have one foot on the brakes. In order to be free, we must learn how to LET GO . Release the hurt. Release the fear. Refuse to entertain your old pain. The energy it takes to hang onto the past is holding you back from a new life. What is it you would let go of today?

snowy - V.I.P Member

- Friendzsociety.com

- National Flag:

- Horoscope:

- Mood:

- Posts: 663
- Joined: July 12th, 2010, 12:14 am
- Thanks: 32
- Thanked: 7 times in 5 posts
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Female
- Reputation point: 15

Re: - پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
May Allah Almighty Bless All of Us And Those Who Lost Their Loved Ones
-

atankwaadi - Staff Team

- Top Poster

- Helper

- National Flag:

- Posts: 21024
- Joined: February 11th, 2010, 5:53 pm
- Location: U. A. E
- Thanks: 3448
- Thanked: 1052 times in 950 posts
- Images: 0
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Male
- Reputation point: 404

Re: - پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
Ameen Suma Ameen

:( ... ameen summa ameen
hamaray bhi ek aziz ka beta tha youth parliment kay 6 arkaan may

hAM kAY kHAMOSH nA hO aALAM kA bARBAD sAKOOT wO sAMAJTAY hAIN kAY qUWAT-E-gUFTAR nAHI
-

Shozab - V.I.P Member

- Writer

- Posts: 520
- Joined: May 13th, 2010, 10:11 am
- Thanks: 10
- Thanked: 128 times in 85 posts
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Male
- Reputation point: 101

Re: - پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
ALLAH sab ki maghfirat farmaye Ameen
بارالٰہا میں تجھ سے موت کے وقت آرام و راحت اور قیامت کے حساب و کتاب کے وقت عفوومغفرت کا طالب ھوں۔
-

Umeed - Staff Team

- Supporter

- Helper

- National Flag:

- Mood:

- Posts: 20329
- Joined: January 14th, 2010, 12:41 pm
- Location: Pakistan
- Medals: 1
-
- Thanks: 84
- Thanked: 1409 times in 1186 posts
- Blog: View Blog (1)
- Gender: Female
- Reputation point: 410

-

atankwaadi - Staff Team

- Top Poster

- Helper

- National Flag:

- Posts: 21024
- Joined: February 11th, 2010, 5:53 pm
- Location: U. A. E
- Thanks: 3448
- Thanked: 1052 times in 950 posts
- Images: 0
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Male
- Reputation point: 404

Re: - پاکستانی نجی ائر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا گیا -
Ameen Suma Ameen
Sometimes people are nothing, you make them something and when they become something, they feel that you are nothing.
Even though you may want to move forward in your life, you may have one foot on the brakes. In order to be free, we must learn how to LET GO . Release the hurt. Release the fear. Refuse to entertain your old pain. The energy it takes to hang onto the past is holding you back from a new life. What is it you would let go of today?
Even though you may want to move forward in your life, you may have one foot on the brakes. In order to be free, we must learn how to LET GO . Release the hurt. Release the fear. Refuse to entertain your old pain. The energy it takes to hang onto the past is holding you back from a new life. What is it you would let go of today?
-

snowy - V.I.P Member

- Friendzsociety.com

- National Flag:

- Horoscope:

- Mood:

- Posts: 663
- Joined: July 12th, 2010, 12:14 am
- Thanks: 32
- Thanked: 7 times in 5 posts
- Blog: View Blog (0)
- Gender: Female
- Reputation point: 15

8 posts
• Page 1 of 1
-
- Similar topics
- Replies
- Views
- Author
-
- پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا گیا
Posted in forum: News & Issues Point - 1
- 10
- Posted by:: Umeed
September 1st, 2010, 10:52 am
- پاکستانی وفد کو جہاز سے اتار دیا گیا
-
- - انسدادِ منشیات کے ضابطوں کی ڈیڈ لائن -
Posted in forum: Sports Point - 2
- 14
- Posted by:: atankwaadi
May 27th, 2010, 11:53 pm
- - انسدادِ منشیات کے ضابطوں کی ڈیڈ لائن -
-
- - ’بیٹنگ لائن کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت -
Posted in forum: Sports Point - 2
- 27
- Posted by:: atankwaadi
July 25th, 2010, 3:02 pm
- - ’بیٹنگ لائن کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت -
-
- نیوزی لینڈ،2 بھوتوں کی آن لائن نیلامی
Posted in forum: General knowledge & Discussion - 2
- 15
- Posted by:: ۩ мєєкααℓ ۩
March 13th, 2010, 7:51 pm
- نیوزی لینڈ،2 بھوتوں کی آن لائن نیلامی
-
- - خلائی جہاز کنٹرول میں ہے -
Posted in forum: General knowledge & Discussion - 4
- 19
- Posted by:: atankwaadi
July 3rd, 2010, 4:35 pm
- - خلائی جہاز کنٹرول میں ہے -
Who is online
Users browsing this forum: Google [Bot] and 0 guests